وہاڑی : کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران کھانے کی سہولت
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر /صدر وہاڑی جم خانہ کیپٹن(ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ وہاڑی شہر کی عوام کے لیےضلعی انتظامیہ کا ایک انتہائی اقدام۔
تیار کھانا، راشن ھوم ڈیلیوری (گھر تک پہنچانے کی سہولت) اب جم خانہ وہاڑی کے ذریعے شروع کی جارہی ہےجس سے سوشل ڈسٹینس کا ہدف حاصل کرنے میں آسانی ہوگی ۔ کرونا کے خلاف جنگ میں یہ ھوم ڈیلیوری سروس اہم ثابت ہوگی۔
وہاڑی شہر کےلوگوں کو اپنے گھروں سے باہر نکلنے کی ضرورت نہیں ہو گی اور وہ تیار شدہ کھانا ،آٹا،سبزیاں اور دیگر اشیاءخوردونوش بذریعہ ٹیلی فون جم خانہ کی ھوم ڈیلیوری سروس کے ذریعے اپنے گھروں تک منگوا سکتے ہیں۔اس سروس کا آغاز جلد ہی ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا جارہا ہے۔