وہاڑی : گمشدہ بچے کے ورثاء مل گئے
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس تھانہ دانیوال نے لاری اڈہ میں گھومتے لاوارث بچے کو اس کے والدین سے ملا دیا.
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ دانیوال نے لاری اڈہ میں پھرتے لاوارث 8سالہ بچے کو اکیلا دیکھ کر دریافت کیا تو اس نے بتلایا کہ کوئی مجھے راولپنڈی سے اغواء کر کے یہاں چھوڑ گیا ہے. لاری اڈہ اور دیگر ذرائع سے معلوم ہونے پر پتا چلا کہ یہ بچہ بھٹہ شادی اکرام وہاڑی کا ہے. اس معلومات پر ایس ایچ او دانیوال رائے محمد اکرم بھٹہ شادی اکرام گئے اور بچے وہاب کے والد کو ڈھونڈ کر بچہ اس کے حوالے کیا.