وہاڑی : ہنگامی صورتحال پر قابو پانے کے لئے مشقیں
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اختر فاروق کی ہدایات پر پولیس لائن میں اینٹی رائٹ ریفریشر کورس کا انعقاد
موجودہ حالات اور ہنگامی صورت حال سے نبرد آزما ہونے کے لیے جدید اینٹی رائٹ کورس کی مشقیں کروائی جارہی ہیں۔جدید اینٹی رائٹ کورس میں کوالیفائیڈ اور ماہر ڈرل انسٹرکٹر جوانوں کو تربیت دے رہیں ہیں۔
جدید انٹی رائٹ کورس کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ اور فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔ وہاڑی پولیس کی طرف سے عوام الناس کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے جدید اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اختر فاروق ڈی پی او