مظفرگڑھ کی عوام ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ سے نالاں نظر آنے لگی
مظفرگڑھ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی کے انبار لگ چکے ہیں گندگی کی بد بو اور تعفن سے تنگ شہریوں نے کہا ہمارا سانس لینا محال ہو چکا ہے ہمارے بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے متعدد بار مظفرگڑھ ڈپٹی کمشنر کو درخواستیں دیں لیکن ہماری درخواستیں ردی کی ٹوکری کی نظر ہو جاتی ہیں ڈپٹی کمشنر سے من پسند لوگوں کی ملاقات کرائی جاتی ہے مزید عوام نے کہا ہم انتظار میں ہوتے ہیں کہ ڈپٹی کمشنر کہیں باہر نکلیں اور ہم ملاقات کریں اگر کہیں باہر ملنے کی کوشش کریں تو محتاط عملا ملنے نہیں دیتا جائیں تو جائیں کہاں شہریوں نے مظفر گڑھ کے ڈپٹی کمشنر کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے کمشنر ڈی جی خان اور وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے ریلوے پھاٹک جہاں پر گندگی کے انبار لگ چکے ہیں یہاں سے کچرے کو اٹھوا کر کہیں دور پھینکوایا جائے
مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ