پولیس تھانہ انٹی کرپشن سرکل مظفرگڑھ نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین کی مدعیت میں لشاری والہ جنگل تحصیل کوٹ ادو کی سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج

0
57

پولیس تھانہ انٹی کرپشن سرکل مظفرگڑھ نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین کی مدعیت میں لشاری والہ جنگل تحصیل کوٹ ادو کی سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کے الزام میں مسلم لیگ ن کے راہنماؤں ،سابق صوبائی وزیر پنجاب ملک احمد یار خان ہنجرا، سابق ضلع ناظم مظفرگڑھ ملک سلطان محمود ہنجرا، سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل مظفرگڑھ ملک افضل ہنجرا، قانون گو دائرہ دین پناہ منظور حسین بھٹہ، پٹواری موضع غیر مستقل عربی محبوب احمد بھٹہ، محمد عمر پٹواری موضع لومڑ والہ، پٹواری موضع متوانی والہ محمد شفقت، منشی غلام شبیر چانڈیہ پٹواری موضع جنوبی غیر مستقل تحصیل کوٹ ادو سمیت محکمہ جنگلات، ، محکمہ ایریگیشن، ریونیو، لائیو اسٹاک اور وائلڈ لائف کے درجنوں نامعلوم ملازمین اور افسران کے خلاف مقدمہ نمبر 03/ 21 بجرم 409, 468, 470, 471 ت پ اور 5.2.47 پی سی اے کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، استغاثہ کے مطابق ملزمان سلطان ہنجرا، آحمد یار ہنجرا وغیرہ نے محکمہ ریونیو، ایری گیشن، وائلڈ لائف، جنگلات کے ملازمین اور حکام کی ملی بھگت سے عرصہ 25 سالوں سے محکمہ جنگلات اور ایری گیشن کی ملکیت سرکاری 3750 ایکڑ اراضی پر ناجائز قبضہ کر رکھا تھا، جس سے حکومت کو سالانہ تقریباً 50 ملین کا نقصان ہو رہا تھا، جبکہ اس ناجائز قبضہ کا انکشاف جوڈیشل فلڈ انکوائری ٹریبونل 2010 نے اپنی رپورٹ میں کیا تھا، جس پر معاملہ انٹی کرپشن پنجاب کو بھجوایا گیا، جس میں الزامات ثابت ہونے پر ملوث افراد اور سرکاری اداروں کے ملازمین اور افسران کے خلاف جوڈیشل ایکشن کی منظوری دی گئی، چنانچہ انٹی کرپشن سرکل تھانہ مظفرگڑھ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے،
مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

Leave a reply