مظفرگڑھ *کوٹ ادو جنوبی پنجاب کا سب بڑے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی

0
64

مظفرگڑھ *کوٹ ادو جنوبی پنجاب کا سب بڑے جنگل ھیڈ تونسہ بیراج کے دریائے سندھ کا سب سے مشہور بڑا جنگل لشاری والا سے سرکاری لکڑی چوری کے ساتھ ساتھ جنگل کو آگ لگا دی گئی سینکڑوں ایکڑ اراضی پر موجود جنگل جل کر خاکستر آگ کی لپیٹ میں آ کر سینکڑوں نایاب پرندوں سمیت متعدد جانور بھی ہلاک علاقہ مکینوں کا کہنا ہے اس جنگل کو نوگو ایریا بھی کہا جاتا ہے*

مظفرگڑھ کوٹ ادو ھیڈ تونسہ بیراج کے ملحقہ جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے جنگل لشاری والا سے سرکاری لکڑی چوری کا سلسلہ نہ تھم سکا دن دیہاڑے لکڑی چوری ھونے لگی علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے اشرف رند نے لشاری والا پر قبضہ کرنا چاہتا ہے جب سے اشرف رند کا لشاری والا جنگل میں کیمپ لگا ہے اسی دن سے سرکاری لکڑی چوری کا سلسلہ شروع ھوا ہے جس کی وجہ سے جنگل جل کر خاکستر ھو گیا ہے جبکہ نایاب پرندوں سمیت متعدد جانور بھی جل کر ہلاک ھو گئے ہیں علاقے کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ ایم پی اے اشرف رند جنگل کو اگ لگوا کر سرکاری رقبہ پر فصلیں کاشت کرنا چاہتا ہے مزید ان کا کہنا تھا کہ جلاد ایم پی اے اشرف خان رند کتوں سے جانوروں کا شکار کرتے ہیں بعد میں جانوروں کو ذبح کرکے اپنے غنڈوں کو کھلاتا ہے جو وہاں جنگل میں رہائش پذیر ہیں اور آئے روز سرکاری لکڑی چوری کرتے ہیں جب سٹی نیوز کی ٹیم جنگل کے آخری حصے میں پہنچی تو ایم پی اے اشرف خان رند کے آدمی لکڑی چوری کررہے تھے اور جنگل کی لکڑی ٹریکٹر ٹرالی پر چوری کر کے لوڈ کررہے تھے میڈیا کی ٹیم کو دیکھ کر وہاں پر جنگل لکڑی چوری کرنے والے غنڈے موقع سے فرار ھوگے علاقہ مکینوں کی طرف سے بار بار انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا لیکن کوئی کاروائی نہیں کی گئی علاقے کے رہائشیوں نے صاحب اقتدار وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

Leave a reply