شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک اتھارٹی عاصمہ ناز اور ڈی ایس پی ٹریفک مقصود احمد لون نے ٹریفک کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں بائی پاس چوک میں ایک سیمنار کا اہتمام کیا۔ جس میں تمام ڈرائیور حضرات سے خطاب کرتے ہوئے ان کو ٹریفک کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے ہدایات کہ اپنی گاڑیوں کی مینٹیننس، گاڑیوں کے آگے پیچھے فوگ لائٹس، اوررفلکیٹر لگوائے،اوور لوڈنگ اور ٹرک کی باڈی سے سامان باہر نہ ہو۔ٹریفک پولیس پنجاب کی جانب سے لائسنس یافتہ ڈرائیور حضرات ہی گاڑی چلانے کے اہل ہونگے اورنہ ہی کوئی ڈرائیور حضرات اپنی جگہ کوئی ہلپر یاامدادی کو گاڑی چلانے دے گا۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کو عمل میں لایاجائیگا۔ہمارا مقصد عوام الناس اور ڈرائیور حضرات میں ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ تاکہ ایکسڈنٹ کی روک تھام اور عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت کو ہرصورت میں ممکن بنایا جائے۔اس کے بعد ڈسٹرکٹ ٹریفک اتھاڑنی عاصمہ ناز نے ڈی ایس پی ٹریفک کے ہمراہ سٹودنٹ سیفٹی مہم کے سلسلہ میں ڈی پی او شیخوپورہ کی ہدایت پر شہر بھرکے مختلف سکولوں وکالجوں کے باہر کھڑی گاڑیوں،رکشہ،وموٹر سائیکل سوار کو موقع پر جاکر چیک کرنے کے بعدوارننگ دی۔کہ اپنی گاڑیوں کو درست کروالیں۔ اوور لوڈنگ کرنے والوں اور کم عمر ڈرائیور حضرات اوران کے مالکان کے خلاف سوموار سے کریک ڈاون کا آغاز کیا جائے گا۔

Shares: