ٹرین حادثات میں ہلاکتوں کی ذمہ دار محکمہ ریلوے ہے
چنیوٹ
ٹرین حادثات میں ہلاکتوں کی ذمہ دار محکمہ ریلوے ہے عوام کےلئے ریلوے کا سفر خطرناک ہوچکا ہے لوگوں میں خوف بڑھ گیا ہے ۔ایک ہفتہ سے چنیوٹ گندے پانی میں ڈوبا ہوا افسران لمبی تان کر سو رہے ہےں عوام گھروں محصور ہو چکے ہیں نئے پاکستان اور ریاست مدینہ کے دعویدار بتائیں کہ عوام کو حقوق کی فراہمی کون کرے گا ۔مسلم لیگ ن کے ایم پی اے مولانا الیاس چنیوٹی کی پریس کانفرنس
لیگی ایم پی اے مولانا الیاس چنیوٹی نے ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ ریلوے کی غفلت کے باعث ٹرین حادثات میں اضافہ افسوسناک اور لمحہ فکریہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے خاندان کے پانچ افراد کی ہلاکت پر لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ ریلوے کی غفلت کے باعث ٹرین حادثات میں اضافہ اور قیمتی انسانی ہلاکتیں متعلقہ حکام اور حکومت وقت کےلئے سوالیہ نشان ہیں ٹریں کا سفر جوکبھی محفوظ سمجھا جاتا تھا اب عوام کےلئے خوف کی علامت بنتا جارہا ہے ۔انہوں نے کہ ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت عوام کو بنیادی حقوق فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے یہی وجہ ہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ سے چنیوٹ گندے پانی میں ڈوبا ہوا ہے عوام گندے پانی اور سیوریج کے نظام کی تباہی کی وجہ سے موذی امراض کی لپیٹ میں کوئی پرسان حال نہیں ہے اور عوام گھروں میں محصور ہو چکے ہیں میونسپل کمیٹی چنیوٹ افسران سمیت تما م ضلعی افسران عوامی مسائل کو حل کرنے کی بجائے منظر سے غائب ہیں اور ایک دوسرے پر ذمہ داری کا الزام لگا کر عوام کو ذلیل کیا جارہا ہے