اسلام آباد(نمائندہ باغی ٹی وی،خصوصی رپورٹ،)سماجی رابطے کی مقبول سائٹ ٹویٹر نے اپنی ہی پالیسی کی دھجیاں اڑا دیں،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں و مسلسل کرفیو کے خلاف آواز اٹھانے والے سینکڑوں پاکستانی اکاؤنٹ بغیر کسی وجہ کے بند کر دئے گے۔کشمیر یوتھ الائنس کے مرکزی قائدین نے ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے بھارتی ایماء پر سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کے اکاؤنٹ بند کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے او ر حکومت پاکستان سے فی الفور یہ معاملہ ٹویٹر انتظامیہ کے سامنے اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے،مقبوضہ کشمیر میں ایک سو چوبیس دن سے بدستور کرفیو نافذہے تعلیمی ادارے،کاروباری مراکز،انٹرنیٹ وموبائل سروس بدستور بند ہے،بین الاقوامی میڈیا سمیت انسانی حقوق کی مختلف تنظیمیں اور ادارے بھارتی اقدامات کے خلاف بھارت سرکار کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف ٹویٹر انتظامیہ نے آزادی اظہار رائے اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سینکڑوں پاکستانی اکاؤنٹس بند کر دئے ہیں،گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرحان ورک،کشمیر یوتھ الائنس کے وائس چیئرمین کاشف ظہیر کمبوہ سمیت دیگر ایکٹوسٹ کے اکاؤنٹ ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے بند کر دئے گے ہیں،کشمیر یوتھ الائنس کے قائدین سعد ارسلان صادق،ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی،طہٰ منیب ،شائستہ صفی،رضی طاہر ،نوید احمد،ڈاکٹر اسامہ ،حنان ملک ،وائس چیئرمین کشمیر یوتھ الائنس کاشف ظہیر کمبوہ ویگر نے ٹویٹر انتظامیہ کے امتیازی رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے ہر انسان کا بنیادی حق ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیاہ چہرہ بے نقاب کرنے اور مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے پر اکاؤنٹس کا ڈیلیٹ کرنا ناانصافی ہے اور ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
مزید دیکھیں
مقبول
بے نظیر شہید کے بعد دہشتگردی میں تیزی آئی،بلاول بھٹو
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری...
چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیموں کے سفر کی تفصیلات سامنے آگئیں
لاہور: چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیموں کے سفر کی...
ڈونلڈ ٹرمپ کا سعودی عرب کے دورے کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ...
ایکس پر یوکرین سے سائبر حملہ، سروس متاثر
دنیا کے مشہور مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (پہلے ٹویٹر)...
سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفی منظور
اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے...