خانیوال (نمائندہ باغی ٹی وی )سیکرٹری آرکائیوز طاہر یوسف نے انسداد کورونا ،ڈینگی ،گندم خریداری مہم اور ٹڈی دل کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے خانیوال کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک اجلاس کی صدارت کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک اور اے ڈی سی جی محمداختر منڈھیرا نے صوبائی سیکرٹری کو ضلعی انتظامیہ کے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔اجلاس میں محکمہ صحت ،خوراک، مارکیٹ کمیٹی سمیت دیگر سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔صوبائی سیکرٹری نے اس موقع پر کہا کہ کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں اس لیے ایس او پیز پر پہلے ہی طرح عمل کیا جائے ۔گندم خریداری مہم آخری دانہ تک جاری رکھی جائے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع خانیوال میں محکمہ خوراک نے گندم خریداری مہم کا 76 فیصد ہدف حاصل کر لیا ہے ضلع میں ناجائز منافع خوری پر اب تک 20 دکانداروں کو گرفتار کرکے 16 ایف آئی آرز درج کرائی گئی ہیں اور 1248ناجائز منافع خوروں کو 24 لاکھ 58 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا کے ضلع میں 24 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے ،18 کو ٹیسٹ نیگیٹو آنے پر گھر بھیج دیا گیا ہے-

ٹڈی دل کا خطرہ ، سیکرٹری آرکائیو کا حفاظتی انتظامات کا جائزہ
Shares: