فیصل آباد۔ (اے پی پی) پاکستان میں متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد12کروڑ 50 لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی ہے جن میں سے 45 فیصد کا تعلق پنجاب، 23 فیصد کا سندھ، 21 فیصد کا خیبر پختونخواہ اور 11 فیصد کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ اقتصادی ترقیاتی انسٹیٹیوٹ کے ذرائع نے بتایاکہ پاکستان میں متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے۔ انہوں نے بتایاکہ حالیہ سٹڈی کے مطابق پاکستان کی شہری آبادی میں مڈل کلاس طبقے کی شرح 62 جبکہ دیہی آباد ی میں 38 فیصد ہے۔ انہوں نے بتایاکہ مہنگائی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پانے سمیت روزگار کے نئے مواقع پیداکرکے متوسط طبقہ کی تعدا دمیں کمی لائی جاسکتی ہے۔

- Home
- پاکستان
- فیصل آباد
- پاکستان میں متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد کتنے کروڑ سے تجاوز کرگئی پریشان کن اعداد و شمار جاری
پاکستان میں متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد کتنے کروڑ سے تجاوز کرگئی پریشان کن اعداد و شمار جاری

Regional News6 سال قبل