پاکپتن. عرس حضرت بابا فرید الدین

پاکپتن. حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے 778 ویں سالانہ تقریبات کے حوالے سے ڈی سی افس میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد

پاکپتن. صوبائی سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر ارشاد احمد کی صدارت میں ڈی جی اوقاف طاہر رضا کمشنر احسن وحید ار پی او ہمایوں بشیر تارڑ ڈپٹی کمشنراحمد کمال مان اور ڈی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی شرکت

پاکپتن. حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کی خدمات مشعل راہ ہیں ڈاکٹر ارشاد احمد سیکرٹری اوقاف

پاکپتن. بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کردنیا اور آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں ڈاکٹر ارشاد احمد

پاکپتن. پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق سجادہ نشین دربار بابا فرید کو چند افراد کے ہمراہ رسومات ادا کرنے کی اجازت ہو گی سیکرٹری اوقاف

پاکپتن. کسی شہری اور زائرین کو رسومات و بہشتی دروازے سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی سیکرٹری اوقاف

پاکپتن. تقریبات کے دوران حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا ڈاکٹر ارشاد احمد

پاکپتن. ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ تمام محکمے 24 ذوالحج سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے سیکرٹری اوقاف

پاکپتن. حکومت کی ہدایات کے مطابق بہشتی دروازہ پانچ روز کی بجائے دو روز تک محدود کر دیا گیا ہے سیکرٹری اوقاف

پاکپتن. سیکیورٹی کے پیش نظر شہر کو چار زونز میں تقسیم کیا گیا ہے صاحبزادہ بلال عمر ڈی پی او

پاکپتن. شہر کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچانے کے سرچ اور کومبنگ آپریشن جاری رہیں گے صاحبزادہ بلال عمر ڈی پی او. پاکپتن

Shares: