پاک بحریہ کا انسداد منشیات آپریشن، 2.5 ارب سے زائد مالیتی حشیش پکڑ لی

0
69

سمندری حدود میں منشیات کے خلاف آپریشن کیا گیا جس میں 2.5پونڈ کی 1600 کلو ہشیش برآمد کی گئی .آپریشن پاک بحریہ کا سمندری حدود کی حفاظت میں سر گرم رہنےکا مظہر ہے،پاک بحریہ کے ترجمان کےمطابق آپریشن انسداد منشیات فورس کے تعاون سےکیاگیا،
پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب سمندر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر انٹی نارکوٹکس آپریشن کیا جس میں بھاری مالیت کی منشیات کو قبضے میں لے لیا

ترجمان پاک بحریہ کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن پاکستان نیوی کے سمندری حدود کی نگرانی میں سرگرم رہنے کی بھر پور عکاسی کرتا ہے۔ پاک بحریہ اپنی قومی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور بحر ہند میں قانون کی بالادستی قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

Leave a reply