پاک آرمی کا جوان وفات پاگیا،فوج کے جوانوں نے سلامی پیش کی

ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)کے نواحی گاوں چکنمبر 135/10 آر کا حاضر سروس پاک فوج کا سپاہی رانا محمد ذاکر دل کا دورہ پڑنے سے وفات پاگیا ۔جس کی تدفین میں پاک آرمی کے جوانوں اور افسران نے شرکت کی ۔پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی بھی دی ۔محمد زاکر کی نماز جنازہ میں اہل علاقہ کی کثیر تعدادنے شرکت کی ۔ یادرہے کہ مذکورہ گاوں کے اکثر نوجوان پاک فوج میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ اسی گاوں کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اس کے تین سپوت وطن کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہویے ہیں ۔تدفین کے بعد پاک آرمی کے جوانوں اور افسران سے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فہد محموداور اسامہ چوہدری نے ملاقات کی اور ان کو ڈنر اپنے ساتھ کرنے کی دعوت دی ۔جس کو فوجی افسران نے شکریہ کے ساتھ واپس کردیا۔

Comments are closed.