عارفوالا(حافظ خالدامین)
پرائیویٹ سکولز کی ہٹ دھرمی برقرار
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کیا جس کے مطابق پرائیویٹ سکولز بچوں سے 80%فیس وصول کریں گے اور ٹیچرز کو پوری تنخواہ دیں گے لیکن ہوا بلکل اس کے برعکس سکول والوں نے فیسیں تو لے لیں مگر زیادہ تر سکولوں نے ٹیچرز کو تنخواہیں ادا نہیں کی کچھ دن قبل ڈپٹی کمشنر پاکپتن کے نوٹس میں بھی یہ بات لائی گئی مگر انکی یقین دہانی کے باوجود اس پر عمل درآمد نہ ہو سکا اب یہ سکولز ایسوسی ایشن کی گنڈہ گردی سمجھیں یا پھر ان سکولز کے خلاف کاروائی کرنے والے محکمہ ایجوکیشن کی مجبوری یا ملی بھگت جو بھی ہے اساتذہ قوم کے محسن ہیں اور ان کے ساتھیہ زیادتی ناقابل قبول ہے اعلی حکام سے اپیل ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ان اساتذہ کو انصاف فراہم کر کے تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں

Shares: