قصور
نامور و پرانے اور سالوں سے ہزاروں روپیہ فیسیں لینے والے پرائیوٹ ڈاکٹرز نے اپنے کلینک عوام کیلئے بند کر دیئے جس کی بدولت ڈی ایچ کیو ہسپتال میں شدید رش
تفصیلات کے مطابق قصور شہر میں کئی نامور اور مشہور ڈاکٹروں نے اپنے کلینک عوام کے لئے بند کر دئیے ہیں کل تک یہی ڈاکٹر فون پر ٹائم دے کر ہزاروں روپیہ لوگوں سے چیک کروائی کے نام پر فیسیں لے رہے تھے مگر مشکل کی گھڑی آتے ہی انہوں نے لوگوں کیلئے اپنے کلینک بند کر لئے جب سے لاک ڈاؤن شروع ہوا ہے تب سے قصور شہر میں بیشتر سپیشلسٹ ڈاکٹرز کے کلینک بند ہیں اور لوگ پریشان ہو کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور کا رخ کر رہے ہیں جس سے ہسپتال کے عملے کو سخت پریشانی کا سامنا کر پڑ رہا ہے ل
مشکل کی اس گھڑی میں ایسے ڈاکٹروں کو لوگوں کی طرف سے سخت تنقید کا سامنا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس کروڑوں روپیہ جمع ہے اس لئے وہ سالوں بھی اپنے کلینک نا کھولیں تب بھی ان کو فرق نہیں پڑے گا تاہم وہ یہ ثابت ہو گیا کہ وہ پیسے کے وفادار تھے کہ انسانوں کے
پرائیویٹ کلینکس بند
