کرونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 82 ہزار سے زیادہ ہو گئیں

0
46

کرونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 82 ہزار سے زیادہ ہو گئیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد82ہزار96ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد14لاکھ31ہزار973ہوگئی،دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ 3لاکھ2 ہزار209مریض صحت یاب ہو گئے،کورونا وائرس سے دنیابھر میں 47ہزار895متاثرہ افراد کی صحت تشویشناک ہے،

امریکا میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے، امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1939 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12722 ہو گئی۔ امریکا میں کورونا میں مبتلا افراد کی تعداد 4 لاکھ 412 ہو گئی۔ نیو یارک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 731 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ جو اب تک ایک دن میں ریکارڈ کی جانے والی سب سے بڑی تعداد ہے۔

کرونا وائرس دنیا کے 209 ممالک میں پھیل چکا، اٹلی میں کورونا سے دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں ، اتلی میں‌ کرونا وائرس سے 17 ہزار 127 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ایک لاکھ 35 ہزار 586 مریض ہیں۔ اسپین میں کورونا سے 14ہزار 45 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ فرانس میں کرونا وائرس سے 10 ہزار 328 افراد ہلاک ہو گئے۔ جرمنی میں کورونا سے 2 ہزار 16، ایران میں تین ہزار 872 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کرونا وائرس سے برازیل میں بھی 688، سوئیڈن میں 591، پرتگال میں 345، کینیڈا میں 381، انڈونیشیا میں 221، آسٹریا میں 243، نیدر لینڈز میں 2101 افراد ہلاک 19 ہزار سے زائد متاثر ہیں جبکہ بھارت میں 160 افراد کو ہلاک جبکہ 5351 سے زائد متاثر ہیں۔ پاکستان میں بھی کرونا وائرس سے 58 ہلاکتیں ہو چکی ہیں.

Leave a reply