پلاسٹک بیگ استعمال کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن ہزاروں روپے جرمانہ!

0
72

گوجرانوالہ : پلاسٹک بیگ استعمال کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن ہزاروں روپے جرمانہ!

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر نے ضلع بھر میں پولی تھین بیگ پر پابندی لگا دی ہے جس پر عملدرآمد کے لئے اسپیشل مجسٹریٹ جہانزیب احمد خان ترین نے متعدد مارکیٹوں کا دورہ کیا اور پلاسٹک بیگ میں اشیاء فروخت کرنے پر گورمے بیکرز اور متعدد دکانداروں کو جرمانے کئے اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک انسانی زندگی اور زمین کی زرخیزی کو تباہ کر رہا ہے شاپر بیگوں سے گٹر بند ہو رہے ہیں نالیاں شاپر بیگوں سے اٹی پڑی ہیں کوڑے کیساتھ انہیں جلانے سے بیماریاں پھیل رہی ہیں کھانے پینے کی اشیاء میں پلاسٹک بیگز کا بڑھتا ہوا استعمال کینسر سمیت دیگر موذی امراض کا باعث بن رہا ہے اس حقیقت کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لئے پولیتھین بیگز کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے-

Leave a reply