اسلام آباد:(نمائندہ باغی ٹی وی)آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی ہدایت پر پولیس اور عوام کے مابین رابطہ مہم کا آغازآپریشنز ڈویژنز کے تمام افسران نے اپنے اپنے علاقوں میں فٹ پٹرولنگ کی ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی آپریشنز نے مہم کے دوران ایف ٹین اور ایف الیون میں شہریوں سے ملاقات کی
تفصلات کہ مطابق آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنزنے مہم کو بہترین انداز میں چلانے پر شاباش دی،اس مہم کا مقصد شہریوں کے ساتھ روابط کو بڑھانا ہے رابطہ مہم سے جرائم کے خاتمہ اور شہریوں کے ساتھ اعتماد کی فضا قائم ہوگی رابطہ مہم کا مقصد عام شہری کو تمام افسران تک رسائی دینا ہےاس مہم سے عام شہریوں کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کیا جاسکے گا، ایس ایس پی آپریشنز
اقدام سے عوام میں تحفظ کا احساس، کمیونٹی پولیسنگ کو فروگ ملے گا رابطہ مہم سے علاقے کے مسائل کو احسن طریقے سے حل کیا جاسکے گا پولیس افسران بازاروں، مارکیٹوں میں پیدل گشت کریں گےافسران تاجروں، علما کرام، اساتذہ، اقلیتی برادری، سول سوسائٹی سمیت ہرمکتبہ فکر کے لوگوں سے ملاقاتیں کریں گے، ایس ایس پی آپریشنز