مظفرگڑھ میں سکیورٹی کی ابتر صورتحال اور آئے روز چوری ڈکیتی کی وارداتوں پر شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔اس حوالے تاجر برادری اور شہری کئی بار احتجاج بھی کرچکے ہیں۔مظفرگڑھ پولیس سے شہر میں جرائم پر قابو تو نہ پاسکی لیکن شہریوں کو معیاری اور سستی سبزیاں پھل دلوانے کے لئے ضرور میدان میں آگئی ہے۔اس حوالے سےڈی ایس پی سٹی سرکل ناصر نواز نے علی الصبح سبزی منڈی مظفرگڑھ کا دورہ کیا۔ ڈی ایس پی نے سبزی منڈی میں فروٹس اور سبزیوں کی کوالٹی اور ان کے ریٹس چیک کرتے ہوئے سبزی منڈی اورمارکیٹس کے ریٹس کا موازنہ کیا۔ڈی ایس پی نے آڑھتیان کو کم سے کم ریٹس میں بہترین کوالٹی کی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے وژن کے مطابق رمضان المبارک میں عوام تک بہترین کوالٹی کی اشیاء اور سبزیاں و فروٹس سستے ریٹس میں پہنچانے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔اس دوران موصوف اپنے محکمہ کی کارکردگی اور کام کے حوالے بات کرنا بھول گئے۔
پولیس جرائم پر قابو پانے کی بجائے سبزی منڈیوں میں معیار اور ریٹ کی چیکنگ پر لگ گئی
