پولیس ملازمین کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن ڈیرہ غازی خان میں جنرل پریڈ کا انعقاد،

0
73

ڈیرہ غازیخان (تنویر احمد)پولیس ملازمان کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد،ضلع بھر سے پولیس افسران و ملازمان،ڈولفن فورس، ایلیٹ فورس،ٹریفک پولیس اور لیڈیز اہلکاروں کی شرکت، ڈی پی او اسد سرفراز نے پریڈ کا معائنہ کیاترجمان پولیس کے مطابق پولیس ملازمان کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا ضلع بھر سے پولیس افسران و ملازمان،ڈولفن فورس، ایلیٹ فورس،ٹریفک پولیس اور لیڈیز اہلکاروں نے شرکت کی جبکہ ڈی پی او ڈی جی خان اسد سرفراز نے پریڈ کا معائنہ کیا اس موقع پر اہلکاروں سے خطاب کر تے ہو ئے ڈی پی او اسد سرفراز کا کہنا تھا کہ پولیس افسران وملازمان کی ویلفیئر کے لیے تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنائیں گے عوام کی خدمت کو نصب العین بنا کر قانون اور انصاف کی بالا دستی کو مقدم رکھا جائے اپنے فرائض نیک نیتی اور محنت سے سر انجام دیئے جا ئیں پریڈ کے بعد سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن کی اور MTO کو ہدایت کی کہ تمام گاڑیوں کی منٹیننس برقرار رکھی جائے۔

Leave a reply