پولیس پریڈ گراونڈ میں جنرل پریڈ کا اہتمام
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز خان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کی سربراہی میں پولیس پریڈ گروانڈ شیخوپورہ میں جنرل پریڈ منعقد کی گئی
جنرل پریڈ میں ڈی پی او شیخوپورہ کو سلامی دی گئی جس کےبعد انہوں نے ملازمان کا ٹرن آوٹ چیک کیا اور ان سے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ جنرل پریڈ کے انعقاد کا مقصد پولیس اہلکاروں کی فزیکل فٹنس اور ڈسپلن میں بہتری لانا ہے تاکہ وہ اس سے اپنے پیشہ ورانہ فرائض احسن طریقے سے ادا کر سکیں