ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ سرچ آپریشنز کا آغاز کردیا گیا۔ ڈی ایس پی جتوئی آصف رشید اور ڈی ایس پی صدر سرکل ناصر نواز کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری جس میں ایلیٹ فورس،کوئیک ریسپانس فورس،ڈولفن سکواڈ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شامل ہیں نے مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن میں حصہ لیا سرچ آپریشن علی پور کے دور دراز علاقوں، کچہ دریائے سندھ، سیت پور، پتن مقامات، خیر پور سادات، کندائی کے علاقوں میں کیا جارہاہے۔سرچ آپریشن میں مشکوک افراد، کچی آبادیوں، ہوٹلز، سرائے کو چیک کیا جا رہا ہے۔ سرچ آپریشن میں سرکل علی پور و جتوئی پولیس، ایلیٹ فورس، کوئیک ریسپانس فورس ریزرو پولیس کے (1000) ایک ہزار سے زائد جوان و افسران حصہ لے رہے ہیں۔سرچ آپریشن میں بائیو میٹرک ڈیوائسز، سواس سسٹم، ہوٹل آئی، ٹرائیولر آئی، انٹی وہیکل لفٹنگ سسٹم سے چیکنگ کی جا رہی ہے۔ سرچ آپریشن کے ذریعےجرائم پیشہ افراد کی ممکنہ کمین گاہوں کا گھیراؤ کیا جا رہا ہے۔سرچ آپریشن کے پہلے روز پولیس کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کامیابی ملی ہے اور اس دوران مختلف جگہوں سے 6 ملزمان اشتہاری، 24 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ ملزمان سے ناجائز اسلحہ جسمیں کلاشنکوف، کاربین، پستول اور میگزین شامل ہیں برآمد کیا گیا ۔سرچ آپریشن کے دوران 5 کلو گرام منشیات بھنگ اور 50 لیٹر شراب برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے۔مظفرگڑھ پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران650 افراد کی بائیو میٹرک ڈیوائسز اور قومی شناختی کارڈز کے ذریعے تصدیق کی گئی اور 230 سے زائد گھروں، اور دیگر رہائش گاہوں کی تلاشی لی گئی۔مظفرگڑھ پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈی پی او صادق ڈوگر کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریش کیا جارہاہے اور یہ سرچ آپریشن دو روز جاری رہے گا۔

Shares: