جیکب آباد۔ (اے پی پی) جیکب آباد پولیس کی کامیاب کارروائی،بھاری مقدار میں منشیات برآمد،اسمگلنگ میں ملوث 03 اسمگلر/ ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق جیکب آبادپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر کی حدود شمبے شاہ چوک پوسٹ سے بلوچستان سے براستہ بائے پاس جیکب آباد میں داخل ہونے والی ایک کارBCH-687 میں چیکنگ کے دوران کار کے خفیہ حصوں میں فٹ کیا ہوا 260 کلو گرام چرس برآمدکرلیا، جبکہ 03 ملزماں عابد احمد بنگلزئی، محمد یونس کاکڑ مسمات ندا بنت بھٹی کو گرفتار کرلیا گیا، تھانہ صدر پہ مقدمہ درج کردیا گیاہے۔

Shares: