پٹرول پمپس مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فراہم نہ کریں
فیصل آباد (محمد اویس) میں ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کے اشتراک سے 25 نومبر سے ہیلمٹ پہننا ضروری قرار دیا گیا ، پابندی پر عملدرآمد کیلئے شہر کے 42 پٹرول پمپس مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فراہم نہ کریں ۔
مہم کے مطلوبہ نتائج تو نہ نکلے البتہ ٹریفک پولیس نے مختلف شاہراہوں پر سات روز میں 23 ہزار چالان کر کے شہریوں سے 22 لاکھ روپے جرمانہ وصول کر لیا ، ٹریفک افسران پر عزم ہیں کہ ہیلمٹ کے استعمال کو ضروری بنانے کا عمل ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا۔
سی ٹی او کہتے ہیں کہ ہیلمٹ کی پابندی کیلئے قانونی اقدامات جاری رہیں گے جبکہ پٹرول پمپس پرفروخت بند کرنے کا عمل یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کیساتھ رابطے میں ہیں۔