چاپانی طبی ماہرین کاوفد ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے اس سلسلہ میں پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح اس وفد نے مظفرگڑھ کا بھی دورہ کیا۔ چاپانی "جیکا ہیڈ کوارٹر مشن” نامی وفد ٹوکیو سے آیاہے اس وفد میں شامل طبی ماہرین نے ڈسٹر کٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ کا دورہ بھی کیا اورمیڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو مظفرگڑھ ڈاکٹرمہر اقبال سے ملاقات کی۔وفد میں شامل جاپانی طبی ماہرین نے ڈی ایچ کیو مظفرگڑھ میں تعینات طبی عملہ کی تعداد،سہولیا ت،مریضوں کے لئے موجود بستر کی تعداد،ہسپتال آنے والے مریضوں کی صحت یابی اموات اور مختلف اضلاع سے آنے والے مریضوں کی شرح کا جائزہ لیا۔اس کے ساتھ ہی ڈاکٹر مہر اقبال نے جاپانی جیکا ہیڈ کوارٹر مشن نامی وفد کو ڈاکٹر کے تربیتی معیار کے حوالے سے بھی آگاہ کیااور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved