چھوٹے دکانداروں کے لیے حکومت پنجاب کی طرف سے خوشخبری سرکاری فیس معاف

0
44

راولپنڈی (ا ے پی پی)ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز پرائس مظفر حسین انصاری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے چھوٹے دکانداروں کے لیے 20کلو تک کے کنڈے اور وٹے پر عائد سرکاری فیس معاف کردی ہے ا ور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹفیکشن جاری کر دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اس فیصلے کا مقصد چھوٹے دکانداروں کو ریلیف دینا ہے۔مظفر حسین انصاری نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے روز مرہ استعمال کی اشیاء کی سرکاری طور پر مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کے لیے پرائس مجسٹریٹ مارکیٹوں اور دکانوں پر چھاپے مار رہے ہیں اور مقررہ شرح سے زائد وصولی پر دکانداروں کو جرمانے کئے جا رہے ہیں اور کم ماپ تول پر بھی قانونی کاروائی عملی میں لائی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک ضلع راولپنڈی میں متعدد دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جاچکی ہے اور جرمانے عائد کئے جانے کے علاوہ اشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخو ں سے زائد وصولی اور کم ماپ تول پر کئی دکانیں سر بہ مہر بھی کی جاچکی ہیں۔

Leave a reply