ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایات پرغیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن جاری

فیصل آباد(محمد اویس)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایات پرغیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف جاری آپریشن کے سلسلے میں اسسٹیٹ آفیسر امتیاز گورایہ کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی ٹیم نے غیر منظور شدہ تین ہاؤسنگ سکیموں کو سیل کردیا اورغیر تعمیرات کو مسمار کردیاگیا۔سرگودھا روڈ،جھمرہ روڈاورملت روڈ پر واقع ان غیر قانونی/غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں میں القاسم بلاسم،رائل پام اور جے ایم ویلی شامل ہیں۔

Comments are closed.