فیصل آباد (محمد اویس) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ نے کہا ہے کہ ایف ڈی اے کے زیراہتمام فضائی آلودگی کی سطح جانچنے کے لئے سائنسی اقدامات کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے تاکہ شہری ترقی کے ساتھ ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں شہریوں کو آگاہ رکھاجاسکے۔ انہوں نے یہ بات ایک میٹنگ کے دوران بتائی جس میں فضائی آلودگی جانچنے کے آلات کی تنصیب کے بارے میں منصوبہ سازی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔واسا کے انجینئر شاہد گل نے شہر میں فضائی آلودگی اور اس کے لیول سے آگاہی کے طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ دی۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے شہرمیں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو اس گھمبیر صورت حال سے آگاہ رہنا چاہیے تاکہ وہ اپنی صحت کا تحفظ کرسکیں تاہم اس ضمن میں انسدادی اقدامات پر عملدرآمد متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی کا لیول جانچنے کی ڈیوائس کی تنصیب ابتدائی طور پر ایف ڈی اے سٹی میں لگانے کا منصوبہ بنایا جائے گا جبکہ بعدازاں ایسی ڈیوائسز کی تنصیب کے لئے نجی ہاؤسنگ سکیموں کی انتظامیہ کو متحرک کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ پالوشن لیول مانیٹر کرنے کے آلات کی تنصیب کے ذریعے فضاء میں آلودگی کی سطح،موسمی درجہ حرارت اور سموگ کی صورت حال کے بارے میں بھی آگاہی ہوسکے گی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ پالوشن لیول مانیٹرکے ساتھ بڑی سکرین لگا کر شہریوں کو موسمی درجہ حرارت اور فضائی آلودگی کے بارے میں براہ راست آگاہ کرنے کے علاوہ آلودگی سے بچاؤ کے بارے میں رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ تیزرفتار ترقی اور صنعتی شہر ہونے کے اعتبار سے فیصل آباد میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لئے انسدادی واحتیاطی اقدامات ناگزیر ہیں اس ضمن میں حکومتی سطح پر اقدامات کے علاوہ فضائی آلودگی جانچنے کے آلات نصب کرنے کے اقدامات بھی ممدومعاون ثابت ہوں گے۔

ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ نے کہا ہے کہ ایف ڈی اے کے زیراہتمام فضائی آلودگی کی سطح جانچنے کے لئے سائنسی اقدامات کرنے کی منصوبہ بندی جاری
Shares: