اسلام آباد۔ (اے پی پی) اداکارہ حراترین نے کہا کہ ڈرامہ”خاص“ معاشرے کی دومختلف خواتین کی عکاسی کرتا ہے۔ نجی ٹی وی پر حرا ترین نے ڈرامہ سیریل”خاص“ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈرامے میں معاشرے کی دومختلف خواتین کو دکھایا گیا ہے جس میں سے ایک کا تعلق ایسی فیملی سے ہے جس کے لئے اپنی خوشیوں سے زیادہ والدین کی تربیت معانی رکھتی ہے اور وہ ان کی عزت کو قائم رکھتے ہوئے اپنی ذات پر لگے ہوئے جھوٹے الزامات پر آواز اٹھانے سے قاصر ہے اور دوسری طرف ایک خاتون کے سامنے اپنی خواہشات زیادہ اہمیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا ان کے لئے اس ڈرامے میں ایک خود غرض خاتون کا کردار ادا کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں تھا اور ہمیں مزید ایسے حساس عنوانات پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اداکارہ ڈرامہ ”خاٖص“ میں علی رحمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

Shares: