ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر محمد بابر سلیمان کے اعزاز میں الوداعی تقریب
ٹوبہ ٹیک سنگھ: ڈپٹی کمشنر میاں محسن رشید نے تبدیل ہونے والے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر محمد بابر سلیمان کے اعزاز میں الوداعی تقریب ضلع کونسل میں اپنے خطاب میں کہا کہ ایسے فرض شناش آفیسر کسی نعمت سے کم نہیں ہوتے جو اپنی ڈیوٹیاں نہایت ایمانداری سر انجام دیتے ہوئے حکومتی احکامات کے مطابق عوام کی سہی خدمت کر کے اللہ تعالیٰ خوشنودی بھی حاصل کرلیتے ہیں،
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان محمود،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید تنویر مرتضیٰ شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ منورحسین گورایہ،اسسٹنٹ کمشنرز رضوان الحق پوری، سمیراء عنبرین،نوشین اسرار،مرحبا نعمت اور دیگر افسران بھی موجود تھے،ڈپٹی کمشنر میاں محسن رشید نے تبدیل ہونے والے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر محمد بابر سلیمان کو تحصیل جہانیاں کے اسسٹنٹ کمشنر بننے پر مبارک باد دی اور ظہرانہ کے اختتام پر ایک یاد گاری شیڈ اور پھولوں کا گلدستہ بھی دیا،