ڈویژنل پبلک سکول و کالج نے آل پاکستان ایجوکیشنل اولمپیڈ مقابلوں میں چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل

فیصل آباد(محمد اویس)ڈویژنل پبلک سکول و کالج کے بوائز وگرلز سیکشن نے آل پاکستان سکولز ایجوکیشنل اولمپیڈ کے مقابلوں میں چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔ڈویژنل پبلک سکول اولمپیڈ مقابلوں کے آخری روز ٹیموں کے مابین مختلف مقابلے منعقد ہوئے۔ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے پوزیشن ہولڈرز ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔پرنسپل شاہد محمود،اسسٹنٹ کمشنر جنرل مصور خاں نیازی اوردیگر آفیشلز بھی موجود تھے۔نتائج کے مطابق ڈویژنل پبلک سکول و کالج فیصل آباد نے بیڈمنٹن،باسکٹ بال،فٹبال‘کرکٹ،ہینڈ بال،ٹیبل ٹینس اوردیگرکھیلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ڈویژنل کمشنر نے جیتنے والی ٹیموں کو مبارکباد دی اور اولمپیڈ مقابلوں کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلے باقاعدگی سے منعقد کرکے طالب علموں کو ہم نصابی سرگرمیوں کے بھی مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے دیگر اضلاع سے آئی ہوئی ٹیموں کے کھیل کی بھی تعریف کی۔

Comments are closed.