ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سے بد تمیزی، سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں خاتون ٹیچر گرفتار،
حافظ آباد(نمائندہباغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سے بد تمیزی، سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور دفتر میں زبردستی داخل ہو کر کار سرکار میں مداخلت کرنے کے الزام میں گرفتار خاتون سکول ٹیچرزہرہ جبیں کو جوڈیشل کرکے جیل بھجوادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کے پی ایس او عبدالقدوس نے پولیس تھانہ صدر کو درخواست دیتے ہوئے الزام عائد کیا تھاکہ سکول ٹیچر زہرہ جبیں نے دو روز قبل زبردستی ڈپٹی کمشنر ہاؤس میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر ڈیوٹی پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے اُسے روکنے کی کوشش کی تو اُس نے ملازمین کو گالم گلوچ کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں اور ڈپٹی کمشنر کو بُرا بھلا بھی کہا۔بعدازاں سکول ٹیچر زہرہ جبیں ڈپٹی کمشنر آفس آئی جہاں اس نے زبردستی کار سرکاری میں مداخلت کرتے ہوئے دفتر میں داخل ہو کر غلیظ گالیاں دیتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ جس پر پولیس تھانہ صدر نے سکول ٹیچر زہرہ جبیں کو گرفتار کرکے اُس کے خلاف زیر دفعہ 452/506/186/189 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر نے کے بعدا سے جوڈیشل کرکے جیل بھجوادیا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گورنمنٹ ڈبل سیکشن گرلز ہائی سکول کی ٹیچر زہرہ ٹیچر زہرہ جبیں کوچند روز قبل نا مناسب رویہ اور ساتھی اساتذہ سے لڑائی جھگڑا کرنے پر گورنمنٹ ہائی سکول ٹھٹھہ خیرو مٹمل ٹرانسفر کیا گیاتھا۔