ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے سنانواں اور چوک سرور شہید میں قائم رمضان بازاروں کا دورہ اور ان بازاروں کے انتظامات کا جائزہ لیا. اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو جام آفتاب احمد اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام بھی موجود تھے. ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے رمضان بازار چوک سرور شہید میں آٹے کے تھیلے کے وزن کو چیک کیا.100 گرام وزن کم ہونے پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ خوراک اور متعلقہ فلور ملز کے اہلکاروں پر برہمی کا اظہار کیا اور سختی سے حکم دیا کہ آٹے کے تھیلے کا وزن پورا ہونا چاہیے.اس سلسلے میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر اس سال بھی رمضان المبارک میں مختلف اشیا پر سبسڈی دی جارہی ہے. ضلع مظفرگڑھ میں مختلف مقامات پر قائم رمضان بازاروں میں اشیاء خوردو نوش سمیت سبزی، پھل، گوشت، مرغی، انڈے اور دیگر ضروریات زندگی سستے داموں وافر مقدار میں دسیتاب ہیں. انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع بھر کے بازاروں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے.خاص طور پر چکن کے سٹال پر صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے تمام اصولوں کی پابندی کی جائے. انہوں نے کہا کہ بازار میں موجود سٹالز پر اشیا جیسے کھجور و دیگر میٹھی اشیا کو ڈھانپ کر رکھا جائے. انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی. انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں تمام سٹالز پر نرخ نامہ آویزاں کیا جائے جس پر روزانہ کی بنیاد پر نرخ درج ہوں. انہوں نے مزید کہا کہ اشیاء خوردو نوش کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ رمضان پیکج کے تحت ضلع بھر میں آٹا، چینی، دالیں، بیسن، کجھور اور دیگر اشیا وغیرہ سبسڈائزڈ ریٹ پر عام مارکیٹ کی نسبت سستے داموں دستیاب ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع کے مخیر حضرات اور سماجی و فلاحی تنظیموں کے تعاون سے ضلع بھر میں مختلف مقامات پر مدنی دسترخوانوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز,پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر عام مارکیٹ اور رمضان بازاروں کا معائنہ کریں اور اشیاء خوردونوش کی سستے داموں اور سرکاری ریٹ کے مطابق فراہمی کو یقینی بنائیں..انہوں نے کہا کہ مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں اور مہنگائی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا.
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved