رپورٹ (کاشف تنویر ) ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کر کے بولی کے عمل کا جائز ہ لیا اور اپنی نگرانی میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کروائی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ساجد منیر کلیار نے آڑھتیوں اور نیلامی کے ممبران سے کہا کہ وہ حکومتی کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام کی قوت خرید کے مطابق کم شرح منافع پر پھل اور سبزیاں فروخت کریں اور صارفیں کے حقوق کا خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت کی ہدایت پر سبزی و پھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے منڈی میں نیلامی کے عمل کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جس کی وجہ شہریوں کو ازاں نرخوں پر ضروری اشیائے خوردنوش سمیت پھل اور سبزی کی فراہمی ارزاں نرخوں پر ممکن بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا منڈیوں میں من مانی منافع خوری کی اجازت نہ ہے۔ منڈیوں میں خریداری کے لیے دوکانداروں اور صارفین کو مناسب نرخوں پر اشیاءکی دستیابی یقینی بنائی جا رہی ہے تاکہ وہ عام مارکیٹ میں مقررہ نرخ کے مطابق اشیاءکی خرید و فروخت کر سکیں۔دریں اثناء اے سی ساجد منیر نے لیدھر خورد کے قریب حمزہ رائس فلور ملز کو اچانک چیک کیا تو وہاں ہر چینی کی 400 بوری پائی گئی جس پر اے سی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے رائس ملز مالکان کو 25 ہزار رپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ چینی کے سٹاک کو گورنمنٹ ریٹس پر 2 دن میں فروخت کیا جائے۔ اس موقع پر ساجد منیر کلیار نے کہا کہ کسی کو ذخیرہ اندوزی کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے عناصر کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا اور کوئی رو رعائت نہ برتی جائے گی چاہے کوئی کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو۔

Shares: