ڈینگی لاروا کی تلفی میں سست روی پرسخت ترین محکمانہ کارروائی کی جائے گی

0
38

فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر طارق خان نیازی کی ہدایت پرانسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) عاصمہ اعجازچیمہ نے اینٹی ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے مختلف علاقوں کادورہ کیا اور ٹیموں کی کارکردگی چیک کرتے ہوئے سرویلنس کومزید تیزکرنے کی تاکیدکی۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پرڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کو تسلسل کے ساتھ چیک کیا جارہاہے اورڈینگی لاروا کی تلفی میں سست روی پرسخت ترین محکمانہ کارروائی سے گریزنہیں کیا جائے گا۔انہوں نے محکمہ صحت کوہدایت کی کہ ڈینگی کی افزائش کی کوئی جگہ بغیرچیکنگ کے نہیں رہنی چاہیے۔انہوں نے واضح کیا کہ حکومت پنجاب انسداد ڈینگی اقدامات کی کڑی مانیٹرنگ کررہی ہے لہذا معمولی سی بھی غفلت یا لاپرواہی کی گنجائش نہیں۔انہوں نے مختلف گلی محلوں میں خواتین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گھروں میں صفائی ستھرائی پرخصوصی توجہ دی جائے تاکہ ڈینگی کی افزائش نہ ہو اورٹیموں سے تعاون بھی جاری رکھیں تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکیں۔
۔۔۔///۔۔۔

Leave a reply