سیالکوٹ۔ (اے پی پی)صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خاتمہ کیلئے تمام اداروں کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا بالخصوص محکمہ صحت کو اپنی ذمہ داریاں او ر پیشہ وارانہ امور قومی فریضہ سمجھ کر انجام دینی ہونگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کی ڈینگی وارڈ ز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کے دوران کیا۔ ایم ایس ڈاکٹر فیاض احمد، ڈاکٹر توقیر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹراصغر، ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضلی بھلی،سی اوایم ایس فیصل شہزاد،ڈی آئی او شہزاد احمد،چودھری الیاس اوراینٹومالوجسٹ سحرش خالد بھی موجود تھی۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ ڈینگی کمیونٹی ڈیزیز ہے اور کمیونٹی کے تعاون کے بغیر اس جان لیوا موذی مرض کو مکمل سدباب نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے موقع پر موجود محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کہ وہ ڈینگی کے مریضوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈینگی کے مریضوں کی تشخیص کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور ڈینگی سروئلنس بھی تیز کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ مچھر وں کی افزائش گاہوں کو ختم کرنا ہوگا۔ اس موقع پر ڈینگی کے خاتمہ کیلئے آگاہی واک بھی نکالی گئی۔ جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی کے خاتمہ کیلئے کئے جانے والے اقدامات بارے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا

Shares: