شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)
میڈیکل سپرنٹنڈ نٹ صاحب نے ماہ نومبر 2019 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ کی کارکردگی ماہ نومبر 2019 میں بھی شاندار رہی۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں مریضوں کی تعداد میں بہت اضافہ ہوا۔جن میں او پی ڈی اورایمرجنسی کے126153 مریض ہسپتال میں دیکھے گئے، جن میں سے ان ڈور کے10263 مریض ہسپتال کے مختلف شعبوں میں داخل ہوئے اور35688 مریض ایمرجنسی میں لائے گئے جن کا بروقت اور بہترین علاج کیا گیا۔ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں کتے کے کاٹے کی ویکسین بھی 24 گھںٹے موجود ہوتی ہے۔
ماہ نومبرمیں ہسپتال کی لیبارٹری میں 18409ٹیسٹ کئےگئے۔ ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں 7312 ایکسرے، 4178 الٹراساؤنڈ اور694 سی ٹی سکین پرفارم کئے گئے۔ گائناکالوجی ڈیپارٹمنٹ میں 811 ڈلیوریزکی گئی جن میں سے 395 آپریشن اور416 نارمل ڈ یلیوریز تھیں، یہاں یہ امر قا بل ذکر ہے کہ ہسپتال ہذا میں زیادہ تر گائنی کے پیچیدہ کیس لا ئے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ 983 سرجریزبھی پرفارم کی گئی۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں برن یونٹ بھی فنکشنل کر دیا گیا ہے۔ اوراس کے علاوہ ماہ نومبر2019میں پہلی بار ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں میگسیلوفیشل ٹوٹے جبڑوں کی سرجری شروع کی گئی۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں ایکسر ے، سی ٹی سکین،الٹراساؤنڈ، ای سی جی کے علاوہ ایکوکارڈیوگرافی اور اینڈوسکوپی کی سہولت بھی مہیا کر دی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے لاہورریفر ہونے والے مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔
ہسپتال کے ڈائلیسزیونٹ میں گردوں کی صفائی کے لئے ماہ نومبر میں 1546ڈائلیسزکئے گئے ہیں۔
ہسپتال انتظامیہ ہر وقت مریضوں کی خدمت کے لئے کوشاں ہے تاکہ آنے والے مریضوں کو کسی قسم کا مسئلہ درپیش نہ آئے اور وہ بروقت اپنا علاج کرواسکیں۔ مریضوں کو ادویات کی24 گھنٹے بروقت فراہمی کوبھی یقینی بنا یا گیا ہے۔
حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ کی ہدایت پر سی ای او صاحب کی نگرانی میں مریضوں کو بے شمار سہولیات مفت مہیا کی جارہی ہے۔ اور تما م ڈاکٹرز کو ہدایات کی جا رہی ہے کہ مریضو ں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئے۔ اور ان کے ساتھ اپنا رویہ دوستانہ رکھیں۔

Shares: