ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کی ہدایات اینٹی کرپشن ٹیم اور محکمہ مال کی بڑی کاروائی
فیصل آباد(محمد اویس)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کی ہدایات پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمران رضا عباسی کی زیرنگرانی اینٹی کرپشن اور محکمہ مال کی ٹیموں نے مشترکہ آپریشن کرکے چک نمبر535گ ب تحصیل صدر میں 73کروڑ 75لاکھ روپے مالیت کی قیمتی 236کنال سرکاری اراضی قبضہ گروپ سے واگزار کرالی۔تفصیلات کے مطابق تحصیل صدر میں اس سرکاری اراضی پر عبدالجبار،عبدالعزیزاورمحمدانور نے فش فارم قائم کررکھا تھا جس کو واگزار کراکر اراضی کو محکمہ مال کے حوالے کردیا گیا ہے۔