ڈی سی شیخوپورہ کا صوبائی وزیر کے ہمراہ جاری ترقیاتی سکیموں کا دورہ،معیارات چیک کیے.
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری کا صوبائی وزیر برائے ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اور ممبر صوبائی اسمبلی خان شیر اکبر کے ہمراہ جاری ترقیاتی سکیموں کا دورہ۔ اس موقع پر انہوں نے ترقیاتی کاموں کے معیار اور کوالٹی کا چیک کیا. ڈپٹی کمشنر اور صوبائی وزیر نے یونائیٹڈ پارک،ہرن مینارروڈ،جناز گاہ نزد ریلوے اسٹیشن اور دیگر ترقیاتی سکیموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی
ڈی سی شیخوپورہ کا کہنا تھا کہ ترقیاتی سکیموں کے مٹیریل اور معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر میاں خالد محمود کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب عوام کی فلاح و بہبود کے لیے شیخوپورہ میں مزید ترقیاتی سکیمیں شروع کر رہی ہے۔