ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد) ڈی پی او اسد سرفراز سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے محرام الحرام کے حوالے سے ان کے آفس میں میٹنگ کی میٹنگ میں سیکیورٹی معاملات زیر بحث لائے گئے اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز نے کہا کہ محرم الحرام میں دیگر سیکیورٹی اداروں سے ملکر امن و امان کو بحال رکھنے کے لئے بھر پور اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔جس کا مقصد ملک دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کو ناکام بناتے ہوئے عزاداروں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ شر پسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا، اہم مجالس کی جگہوں اور جلوس روٹس پر سکیورٹی کے ہر ممکن انتظامات کیے جارہے ہیں چند شر پسند عناصر کی وجہ سے لاکھوں شریف شہریوں کو پریشان کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی اور ان کا مزید کہنا تھا کہ شرپسند عناصر کو کسی صورت میں شہر کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ان سے ٹکرانے کیلئے ہمارے بہادر جوان ایک ایمانی طاقت سے مالا مال ہیں اور ہر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں بعد ازاں ڈی پی او نے موجودہ ملکی حالات کے پیش نظرضلع بھر میں محرم الحرام پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کا جائزہ لیا۔ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں، امام بارگاہوں سمیت شہر کے اہم چوراہوں پر بھاری نفری تعینات کرنے کی ہدایت کی ڈی پی او اسد سرفراز نے شہر کا وزٹ کر کے ڈیوٹی پر الرٹ ملازمان کو چیک کیا ڈیوٹی پر تعینات ملازمین کو ہدایت دیتے ہو کہا کہ اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے ادا کریں۔

- Home
- پاکستان
- ڈیرہ غازی خان
- ڈی پی او اسد سرفراز سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی محرام الحرام کے حوالے سے اہم میٹنگ..







