ڈی پی او اسد سرفراز کی محرام الحرام کے انتظامات اور سیکیورٹی کے حوالے سے ضلع بھر کے پولیس ملازمین سے میٹنگ،

ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد) ڈی پی او اسد سرفراز کی محرام الحرام کے انتظامات اور سیکیورٹی کے حوالے سے ضلع بھر کے پولیس ملازمین سے میٹنگ، اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز نے پولیس ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں عزاداروں کی جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔دوران مجالس و جلوس کے پروگرام کی CCTV کیمروں مکمل ریکارڈنگ کی جائے۔منتظمین کی طرف سے نامزد کردہ VOLUNTEERS سے ملکر 2 لیئرز سے گزر کر تلاشی کے بعد ہی شخص کو مجلس و جلوس میں جانے کی اجازت ہوگی وقت اور روٹ کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں سخت سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم مقامات پر پولیس سنائیپر تعینات کر دئے گئے ہیں۔محرم الحرام میں ڈیوٹی کے دوران کسی قسم کی سستی، کوتاہی اور موبائل فون کا استعمال ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔آخر میں انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آپ امن کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اس موقع پر ضلع بھرکے پولیس آفیسران موجود تھے۔

Comments are closed.