ڈی پی او کی صفدر آباد میں کھلی کچہری، عوام کے مسائل سنے

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی پنجا ب کیپٹن شعیب دستگیر کے ویژن کے مطابق ڈی پی اوشیخوپورہ غا زی صلاح الدین نے ہفتہ وارکی بنیاد پر تھانہ صفدر آباد کے علاقے میں کھلی کچہری کا انقعاد کیا ۔ کھلی کچہری کا مقصد وہاں کی عوام و الناس کے مسائل کو سننا اور ان کا مناسب حل اور بر وقت کاروائی اور جلد از جلد انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا ہیں تاکہ عوام والناس کو انصاف ان کی دہلیز پر پہنچایا جاسکے۔کھلی کچہری میں عوام الناس کے بیٹھنے اور پینے کے پانی کا خصوصی انتظام کیا گیا۔کھلی کچہری میں صفدر آباد او ر اردگرد کے علاقے کی عوام والناس سے درخواستیں موصول کرکے ان کے حل کے لیے فوری طورپر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ اور ان میں سے کچھ درخواستوں کو موقع پر حل کر دیا گیا ۔کھلی کچہری میں متحدہ امن کونسل اور منتخب نمائندے تاجر وکلاء اور معززین شہر صفدر آباد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈی پی او شیخوپورہ نے سرکل آفیسر صفدرآبادخالد محمود اور تمام تفتیشی افسران کو ہدایات جاری کی۔کہ عوام والناس کو اس بات کی یقین دہانی کروائی جائے کہ پولیس ہمیشہ آپ لو گوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے دن رات اپنی خدمات سرانجام دے گی۔ تھانہ جات میں ہر آنے والے سائل کے ساتھ خو ش اسلوبی سے پیش آئے۔ اور عوام الناس کے ساتھ عوام دوست پالسیی کو فروغ دیں۔ تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان پائے جانے والی دوریوں کو کم کیا جاسکے۔تھانہ جات میں ہر عام خاص کے لیے قانون یکساں ہے۔ اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ عوام و الناس کے لیے پولیس افسران کے دروازے چوبیس گھنٹے کھولے ہیں۔ اس موقع پر ڈی پی او شیخوپورسرکل افیسر صفدر آبادکے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ کہ ڈسڑکٹ شیخوپورہ کو فری کرائم زون بناناہماری ا ولین ترجحات میں شامل ہے۔عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس اپنے تمام تر وسائل اوراختیارات کو برؤئے کار لائے گی۔اور اس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ تھانہ میں آ ئے ہوئے ہرسا ئل کی دادرسی کرنا اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہمار ا اخلاقی اور بنیاد ی فرض ہے۔

Comments are closed.