ڈی پی او کی کھلی کچہری، عوام کے مسائل سنے
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین اپنے دفتر میں عوام کی شکایات اور مسائل سن کر ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کر رہے ہیں۔
وہ ہفتے کے چار دن یونہی کھلی کچہری کا انعقاد کرتے اور عوام الناس کے مسائل سن کر ان کے فوری حل کے احکامات صادر فرماتے ہیں