شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس کا ڈر نہ ہو تو چور بھی دلیر ہوجاتے ہیں کچھ ایسا ہی ہوا ہے کدلتھی موڑ میں، تفصیل کے مطابق عوام کے مال اور جان کا تحفظ کرنے والی پولیس کی ناکامی ایک اور موٹرسائیکل کی چوری کی شکل میں سامنے آئی ہے کدلتھی میں موڑ گھر کے سامنے سے دن دہاڑے ہنڈا 70 موٹر سائیکل نمبری SAK 1530 چوری.
یاد رہے کچھ دن پہلے سکندرآباد بھی آٹو رکشے میں آنے والے مسافر اپنے پیسے اور موبائلوں سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا
پولیس ابھی تک ان کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے جبکہ آج کدلتھی موڑ میں یہ واقعہ پیش آگیا ہے
کہیں ایسا تو نہیں کہ چوروں کا پولیس پر اعتبار بن چکا ہے کہ انہوں نے کرنا تو کچھ ہے نہیں لہذا ہمیں ڈرنے کیا ضرورت؟
بات بہرحال جو بھی ہے پولیس کو اپنا روایتی نہ سہی محکمانہ خوف ہی برقرار رکھنا ہوگا تاکہ جہاں ایک طرف جہاں چوروں ڈاکووں کے دلوں میں خوف و رعب باقی رہے وہیں دوسری طرف عوام بھی سکھ کا سانس لیں کہ وہ پولیس کی موجودگی میں چوروں اور ڈاکووں سے محفوظ ہیں