مظفرگڑھ میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری ادویات پرائیویٹ سکول میں منتقل کرنے کا انکشاف ہوا ہے،پولیس نے ادویات منتقل کرنے والے کنٹینر اور سرکاری ایمبولینس کو تحویل میں لیکر کنٹینر ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا ہے.قیمتی ادویات کی غیرقانونی طور پر پرائیویٹ مقام پر منتقلی کی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کرلی.مظفرگڑھ کے نواحی علاقے غازی گھاٹ میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری ادویات کنٹینر اور سرکاری ایمبولینس کے ذریعے پرائیویٹ سکول میں منتقل کرنے کا انکشاف ہوا ہے.باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محکمہ صحت کی سرکاری ادویات کو کنٹینر کے ذریعے بسم اللہ سٹارز پبلک ایلیمنٹری سکول غازیگھاٹ نامی پرائیویٹ سکول میں ان لوڈ کیا جارہا ہے،فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان لوڈ کی گئی سرکاری ادویات کے ڈبوں پر حکومت پنجاب کی مہر بھی لگی ہوئی ہے.مقامی شہریوں کی اطلاع پر تھانہ کرمداد قریشی پولیس نے کنٹینر اور بنیادی مرکز صحت غازیگھاٹ کی سرکاری ایمبولینس کو تحویل میں لے لیا جبکہ کنٹینر کے ڈرائیور عبیداللہ کو بھی حراست میں لے لیاگیا،کنٹینر کے ڈرائیور عبیداللہ کیمطابق سرکاری ادویات لاہور سے بک کرائی گئیں اور ادویات کو پرائیویٹ سکول میں منتقل کرنے کا حکم ملا تھا.مظفرگڑھ کے محکمہ صحت کیمطابق معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ سرکاری ادویات کیوں اور کس طرح پرائیویٹ سکول میں پہنچائی گئیں،واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں.
















