کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئےتربیتی ورکشاپ کا انعقاد۔

0
79

کمالیہ:سول ڈیفنس کے زیر اہتمام تحصیل بھر کے سرکاری سکولوں پرائمری اور ایلیمنٹری سکولوں کے ہیڈ کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئےتربیتی ورکشاپ کا انعقاد۔ابتدائی طبی امداد اور سیلف ڈیفنس کی عملی تربیت دی گئ۔
تفصیلات کے مطابق
ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ آمنہ منیراسسٹنٹ کمشنر کمالیہ نوشین اسراراور ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس محمود حسین انجم کی ہدایات پر سرکاری سکولوں کے ہیڈز کو شہری دفاع کی تربیت دینےکیلئےگورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سول ڈیفنس انسٹرکٹر محمد شکور عاصم نےابتدائی طبی امداد اور ھنگامی صورتحال جس میں کی بھی طرح کے بم دھماکے ، فائرنگ یا آگ لگنے سمیت دیگر واقعات سے نمٹنے کے لئے فائر فائٹنگ اور فوری ابتدائی طبی امداد کی تربیت دی گئی تمام تربیتی عمل کو عملی طور پر کر کے دکھایا اس موقع پر انسٹرکٹر سول ڈیفنس محمد شکور نے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ تربیتی ورکشاپ کا مقصد سکولوں میں خدانخواستہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر جلد سے جلد بچوں اور اساتذہ کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے سمیت بچاؤ کے طریقہ کار کو اپنانا ہے کیونکہ سکولوں میں چھوٹے بچے زیر تعلیم ہوتے ہیں اس لیۓ وہ کسی مدد کے بغیر ہنگامی حالات سے نمٹنے سے قاصر ہوتے ہیں۔

Leave a reply