کسی سیاسی جماعت کی بندوق کی گولی نہیں بنیں گے بیشتر تاجروں نے اپیل کو مسترد کر دیا

0
87

سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) مرکزی انجمن تاجران کی اپیل پر ضلع بھر میں شٹر ڈائون ہڑتال کی وجہ سے سڑکیں ویران ہو گئی. آل پاکستان انجمن تاجراں کی درخواست پر مرکزی انجمن تاجراں سیالکوٹ نے اپیل کی کہ شہر کے تمام بازار بند رکھیں جایئں تاہم بیشتر دکانداروں نے اپیل کو مسترد کرتے ہوئے دکانیں کھولنا شروع کر دیں دکانداروں کا کہنا ہے کہ ایک مہنگائی حد سے زیادہ ہے اور ایک دن بھی دکان بند کریں گے تو گھر کا چولہا کیسے جلایئں گے ہم کسی سیاسی جماعت کی بندوق کی گولی نہیں بنیں گے۔ اس وجہ سے انہوں نے اپیل کو مسترد کیا ہے-اس کے ساتھ ہی سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں مرکزی انجمن تاجران ڈسکہ نے ھڑتال کی کال مسترد کردی۔تمام کاروباری مراکز اور مارکیٹس میں معمول کے مطابق سرگرمیاں جاری۔

Leave a reply