کشمیر وومن الائنس کے زیراہتمام یکہجتی کشمیر خواتین ریلی نکالی گئی

فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی) کشمیر وومن الائنس فیصل آبادکے زیراہتمام ہلال احمر چوک سے ضلع کونسل چوک تک بڑی یکجہتی کشمیرخواتین ریلی نکالی گئی۔کشمیر ریلی میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔خواتین نے ہاتھوں میں کشمیر و پاکستان کے پرچم اور کتبے تھام رکھے تھے اور کشمیر بنے گا پاکستان کے سلوگن والی کیپ پہن رکھی تھیں،ریلی کی قیادت جنرل حمید گل کی بیٹی محترمہ عظمیٰ گل نے کی۔ریلی کے اختتام پر ضلع کونسل چوک میں بڑی یکجہتی کشمیر کانفرنس کاانعقاد کیاگیا۔کشمیرکانفرنس میں ہزراوں خواتین،بچوں کے علاوہ کالجز و یونیورسٹز سے طالبات نے شرکت کی۔مقبوضہ کشمیر کی خواتین و بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہزاروں خواتین و بچوں کی شرکت،بچوں و خواتین کا اظہار یکجہتی کا منفرد انداز،بچوں نے چہرے اور ماتھے پر سرخ و سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔کشمیری ترانوں پر خواتین و بچوں کا جوش دیدنی تھی جبکہ اسٹیج سے بھارتی مظالم بیان کئے جانے پر ہر آنکھ آشکبار تھی،خواتین بھارتی مظالم اور کشمیریوں سے اظہا ریکجہتی کیلئے نعرے لگاتی رہیں ؒ۔کشمیرکانفرنس سے جنرل حمید گل کی بیٹی محترمہ عظمیٰ گل، میمونہ حسین رہنماء پاکستان تحریک انصاف،رابعہ مختار سوشل ورکر،ام اسماعیل،آسیہ عثمان،آفشین لطیف ودیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں کی خاتون رہنماؤں،وکلا،ٹیچرز اور انسانی حقوق کی رہنماؤں نے خطاب کیا۔عظمیٰ گل دختر جنرل حمید گل وچیئرپرسن کشمیر وومن الائنس پاکستان نے کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں ایک مجاہد کی بیٹی ہوں اور ہم خواتین بھی اپنی کشمیری بہنوں کی مدد کیلئے جہاد کشمیر کیلئے تیار ہیں۔کشمیری خواتین مصائب،مشکلات کا سامنا کررہی ہیں،پاکستانی خواتین مقبوضہ کشمیر کی مظلوم خواتین کے دکھ کو پوری طرح محسوس کررہی ہیں،خون کے آخری قطرے تک کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑینگے۔ کشمیر کی اپنی بہنوں کو پیغام دیتی ہیں کہ ہم آزادی کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں،فیصل آباد کی خواتین بہنوں کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں کہ وہ میری اپیل پر کشمیری بہنوں بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اپنے گھروں سے باہر نکلیں۔ اگر بھارت کو زور بازو پر ناز ہے تو مودی کو کرفیو اٹھانے کا چیلنج کرتے ہیں تنازعہ کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے ہیں، عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا،عالمی برادری نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم بندکرانے میں کردار ادا کرے، پوری امید ہے مظلوم کشمیریوں پر ظلم کی سیاہ رات ختم ہوگی، آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔

Comments are closed.