کمشنر گوجرانوالہ سرکاری محکموں کی کارکردگی میں بہتری اور عوامی مسائل کے بلا تاخیر حل کیلئے متحرک

0
67

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن سرکاری محکموں کی کارکردگی میں بہتری اور عوامی مسائل کے بلا تاخیر حل کیلئے متحرک-ایک ہی دن میں ڈی سی آفس، گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، میونسپل کارپوریشن اور سیالکوٹی پھاٹک کے قریب بنائے گئے انڈر پاس کا دورہ، کمشنر نے واضح کیا ہے کہ پرو ایکٹیو اپروچ اپناتے ہو ئے سرکاری اداروں کی کارکردگی میں اضافہ اور عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے – دفاتر سے بلا جواز غیر حاضری اور فرائض میں غفلت کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں ہو گی اور ایسے افسران کی انہیں کو ئی ضرورت نہیں ہے – انہو ں نے کہا کہ ان کی ٹیم میں متحرک، فرض شناس اور عوام کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے ہی کام کر سکیں گے اور انہو ں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ خود اور ان کے افسران دفاتر کی بجائے فیلڈ میں نکلیں اور محکموں کی کارکردگی میں بہتری کے ساتھ عام آدمی کو درپیش مسائل کا حل یقینی بنائیں –
ایڈیشنل کمشنر کوارڈ نعمان حفیظ، پی ایس او ندیم بٹ اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے- ڈی سی آفس آمد پر ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر او ران کے سٹاف افسران نے کمشنر کا خیر مقدم کیا- ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کے ہمراہ کمشنر نے ڈی سی آفس کے اندر قائم مختلف دفاتر اور وہاں پر فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا – انہو ں نے بطور خاص بطور اے سی صدر اپنی گوجر انوالہ تعیناتی کے دوران زیر استعمال دفتر کا بھی دورہ کیا اور ہدایت کی کہ تمام افسران خود کو عوام کی خدمت کیلئے وقف کر دیں اور عام آدمی کو درپیش مسائل کا حل یقینی بنائیں –
کمشنر نے گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی عتیق الرحمن کی کارکردگی کو سراہتے ہو ئے انہیں ہدایت کی کہ وہ مزید محنت اور ٹیم ورک کے ساتھ کام کرتے ہو ئے صفاءي ستھراءي کی صورتحال کو بہتربنائیں – انہو ں نے کہا کہ ان کے نامز د افسران ویسٹ میجنمنٹ کے عملہ کی حاضری اور صفائی کے حوالہ سے روزانہ رپورٹ کریں گے اور تساہل کے مرتکب سینٹری ورکرز اور عملہ کے خلاف کارواءي عمل میں لائی جائے گی – انہو ں نے ہدایت کی

کہ 437 ملین کی لاگت سے خریدی جانے والی مشینری اور سامان کی خریداری کاعمل جلد از جلد مکمل کیا جائے اور نومبر کے اختتام تک ویسٹ مینجمنٹ کی کارکردگی میں مزید بہتری واضح طور پر نظر آنی چاہیئے – انہو ں نے کہاکہ تمام سینٹری ورکرز ڈیوٹی پر موجود ہونے چاہیئں اور کمپنی کے پاس موجود مشینری مکمل طورپر آپریشنل بناءي جائے تاکہ صفاءي کے حوالہ سے عوامی شکایات اور مسائل کاخاتمہ ممکن ہو سکے –

کمشنر نے گوجر انوالہ چیمبر آف کامرس کے صدر میاں عمر سلیم اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کی – ملکی معیشت میں تاجربرادری کے کردار اور اہیت کو سراہتے ہو ئے کمشنر نے یقین دہانی کراءي کہ تاجر کمیونٹی کو درپیش مسائل اور حکومتی پالیسیوں کے حوالہ سے ان کے تحفظات کو دور کرنے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھایا جائے گا- انہوں نے صدر گوجرانوالہ چیمبر کی نشان دہی پر سیالکوٹی پھاٹک کے انڈر پاس کا دورہ کیا اور میونسپل کارپوریشن کے افسران کو موقع پر بلاتے ہو ئے انہیں ہدایت کی کہ چیمبر کے ساتھ مل کر پیدل چلنے والوں کی سہولت کے لئے بنائے گئے اس انڈر پاس کی حالت بہتر بنائی جائے اور حادثات سے بچاؤ اور ٹریفک کے بہاؤ میں آسانی لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں – انہو ں نے ہدایت کی سی سی ٹی وی کیمروں اور سیکورٹی کے لئے بھی گوجرانوالہ چیمبر کا تعاون حاصل کیا جائے تاکہ شہری مسائل کے حل کے لئے مدد مل سکے اور انڈر پاس کو پوری طرح سے فنکشنل کیا جاسکے-

کمشنر نے میونسپل کارپوریشن کے دورہ کے موقع پر چیف آفیسر امجد ڈھلوں اور دیگر میونسپل افسران کو واضح ہدایت کی کہ وہ اپنی اور اپنے ماتحت افسران و اہل کاروں کی بر وقت حاضری کو یقینی بنائیں اورمیونسپل سروسز کی بہتری کے لئے تجاوزات کا خاتمہ، غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں سے حکومتی واجبات کی وصولی سمیت دیگر انتظامی اقدامات کریں –

Leave a reply